کمرشل و پرائیویٹ بینک اور مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

جمعرات 31 دسمبر 2015 12:23

کمرشل و پرائیویٹ بینک اور مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31دسمبر۔2015ء) یکم جنوری 2016ء جمعہ کو بینک ہالیڈے ہو گی ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان،بینکنگ سروسز کارپوریشن آف پاکستان،کمرشل و پرائیویٹ بینک اور مالیاتی ادارے یکم جنوری جمعہ کو بند رہیں گے اس روز بینکوں میں کسی قسم کا لین دین نہیں ہو گا تاہم کھاتہ اداروں کے حساب کتاب کی نئی ترتیب عمل میں لائی جائے گی اس روز سالانہ کلوزنگ کے سلسلہ میں سٹاف بینکوں میں موجود ہوگا تمام بینک یکم جنوری2016ء کونئے مالی سال کا آغاز کریں گے۔