پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کل دوبارہ کھل جائیں گے

جمعرات 31 دسمبر 2015 12:23

پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کل دوبارہ کھل جائیں گے

لا ہو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31دسمبر۔2015ء) پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے یکم جنوری2016ء جمعہ سے دوبارہ کھل جائیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جہانیاں سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں 24دسمبر سے 31دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کی گئی تھیں اور کل یکم جنوری2016ء کو تمام تعلیمی ادارے دوبارہ درس و تدریس کا کام شروع کریں گے یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کے باوجود پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں چھٹیاں نہیں کی گئیں تھیں۔

متعلقہ عنوان :