کھیلوں سے نوجوانوں کو انتہا پسندی سے بچایاجاسکتاہے،عامرخان

جمعرات 31 دسمبر 2015 12:25

کھیلوں سے نوجوانوں کو انتہا پسندی سے بچایاجاسکتاہے،عامرخان

برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31دسمبر۔2015ء)برٹش پاکستانی باکسر عامرخان نے کہا کہ کھیلوں کو فروغ دے کر نوجوانوں کو انتہاپسندی سے بچایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامرخان نے والدین پر زوردیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو غیرنصابی سرگرمیوں میں بھی شامل کریں۔عامرخان کا کہناتھاکہ پاکستان میں باکسنگ اکیڈمی قائم کرنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ پاکستانی نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کوفروغ اور ٹیلنٹ کو اجاگر کیا جائے۔