بھارتی کرکٹ میں ہونیوالی کرپشن میں بی جے پی ملوث ، وزیر خزانہ ارون جیٹلی مستعفیٰ ہوں :عام آدمی پارٹی
جمعرات 31 دسمبر 2015 12:26
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31دسمبر۔2015ء) دہلی کی حکمران جماعت عام آدمی پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر اور موجودہ مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو دہلی اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن میں ہونے والی بے ضابطگیوں ، کرپشن اور جنسی طور پر ہراساں کرنے والے معاملے کا علم تھا۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اس معاملے کی تحقیقات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کے بی جے پی پر نئے الزامات کے بعد سیاسی ہنگامہ ہونا طے ہے۔عام آدمی پارٹی نے دعوی کیا کہ جیٹلی کو ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن میں ہونے والی کرپشن کی معلومات تھی،وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے دھوکہ دہی اور کرپشن کیسز کو بند کرنے کے لئے دہلی کے اْس وقت کے پولیس کمشنر کو خطوط بھی لکھے تھا۔(جاری ہے)
عام آدمی پارٹی کے ترجمان آشوتوش نے دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی جانب سے پولیس کمشنر کو لکھا گیا خط بھی دکھایا۔
آشو توش نے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن میں ہونے والی کروڑوں کی کرپشن انکوائری میں ارون جیٹلی نے اثر انداز ہونے کے ساتھ ساتھ تحقیقات میں مداخلت کر کے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کیا ،اِن خطوط کے منظر عام پر آنے کے بعد وزیر خزانہ کا اپنے عہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ،انہیں فوری مستعفیٰ ہو جانا چاہئے۔واضح رہے کہ کہ دہلی کی حکومت نے ارون جیٹلی کے دور صدارت میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن میں ہونے والی کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن پرگوپال سبرامینم کی سربراہی میں انکوائری کمیشن قائم کیا ہے ،تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی اور وفاقی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے عام آدمی پارٹی کے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.