محمد عامر نے سزا مکمل کرلی ،انہیں کرکٹ سے دور رکھنا زیادتی ہوگی، سابق کرکٹر

جمعرات 31 دسمبر 2015 12:27

محمد عامر نے سزا مکمل کرلی ،انہیں کرکٹ سے دور رکھنا زیادتی ہوگی، سابق ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31دسمبر۔2015ء) سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا پوری کرنیوالے محمد عامر اپنی جارحانہ پرفارمنس سے شائقین کے ہی نہیں سابق کھلاڑیوں کو بھی متاثر کیا ہے ،پاکستان کرکٹ کے نوجوان کھلاڑی محمد عامر نے چھوٹی عمر میں وہ کر دکھایا جس کا دیگر کھلاڑی صرف سوچ ہی سکتے ہیں، عامر ٹیم میں آئے اور چھاگئے، سترہ سال کی عمر میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر نے اپنی شاندار بولنگ سے بیٹنگ کے بڑے بڑے سورماوں کا پویلین کی راہ دکھائی۔

ٹنڈولکر ہوں یا رکی پونٹنگ ، سنگاکارا ہوں یا الیسٹر کک سب ہی عامر کے سامنے گھبراتے نظر آئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر اظہر محمود اور اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ محمد عامر نے سزا مکمل کرلی انہیں کرکٹ سے دور رکھنا زیادتی ہوگی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے اظہر محمود نے کہا کہ محمد عامر کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

آئندہ آنیوالے نوجوانوں کیلئے محمدعامر رول ماڈل ہے وہ نوجوانوں کو بتا سکتا ہے کہ اس سے غلطی ہوئی تھی جس کی اسے سزا بھی ملی۔ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد نے کہا کہ محمد عامر پر اب بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے، دیگر ممالک کیکھلاڑی بھی پابندی کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں، فاسٹ بولر کو بھی موقع دیناچاہیے۔دونوں کرکٹرز کا کہنا تھا کہ محمد عامر پاکستان ٹیم کا مستقبل ہے اسے ضائع نہیں ہونا چاہیے۔پرفیکٹ یارکر یا گڈلینتھ باونسر ہر گیند ہی عامرکی خطرناک رہی،

متعلقہ عنوان :