پی سی بی مجھے بھی دوسرا موقع دے ، سلیم ملک
جمعرات 31 دسمبر 2015 12:35
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31دسمبر۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر سلیم ملک نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپیل کی ہے کہ انہیں بھی دوسرا موقع دیا جائے،میں غصہ نہیں اور نہ ناراض ہوں لیکن افسوس ہوتا ہے، میں نے پاکستان کے لیے کئی میچز کھیلے، بہت سی فتوحات کا حصہ رہا ہوں، یہاں تک کہ کئی میچ تن تنہا پاکستان کو جتوائے اور کئی میچ بچائے تو پھر مجھے دوسروں کی طرح ایک اور موقع کیوں نہیں دیا جاسکتا؟ اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا۔
'میرا عالمی کیریئر اختتام کی جانب بڑھ رہا تھا اس لیے مجھے قربانی کا بکرا بنایا گیا۔انہیں ایک یا دو قربانی کے بکروں کی ضرورت تھی۔'سلیم ملک نے کہا کہ 'انصاف سب کے لیے ہونا چاہیے، میرا سوال حکام سے ہے کہ میرے ساتھ الگ سلوک کیوں کیا گیا؟ مجھے اتنی کڑی سزا کیوں دی گئی؟ مجھ سے کسی نے ہمدردی کیوں نہیں کی یا مجھے دوسرا موقع کیوں نہیں دیا گیا؟انہوں نے کہا 'جسٹس قیوم رپورٹ میں شامل کئی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کرکٹ کا حصہ بننے کی اجازت دے دی گئی لیکن حقیقت یہ ہے کہ 16 سال بعد بھی مجھے کوئی دوسرا موقع نہیں دیا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.