سپرنوا چیمپئنز کپ 15 جنوری سے شروع ہوگا

جمعرات 31 دسمبر 2015 12:44

سپرنوا چیمپئنز کپ 15 جنوری سے شروع ہوگا

اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31دسمبر۔2015ء) سپرنوا چیمپئنز کپ 15 جنوری سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا، آرگنائزنگ سیکرٹری کامر محمود نے بتایا کہ ایونٹ میں چار مختلف کھیلوں کے مقابلے ہونگے جن میں فٹ بال ، والی بال، باسکٹ بال اور ٹیبل ٹینس شامل ہیں، اور ان کھیلوں کے مقابلے چار روز تک جاری رہیں گے، انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 9 جنوری کو ہوگا جس میں ٹورنامنٹ کی تیاری اور ڈراز کو آخری شکل دی جائے گی۔