پی ایف ایف فٹ بال کپ کے انعقاد کا اعلان خوش آئند ہے، راناضیاء الرحمن

جمعرات 31 دسمبر 2015 12:48

پی ایف ایف فٹ بال کپ کے انعقاد کا اعلان خوش آئند ہے، راناضیاء الرحمن

اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31دسمبر۔2015ء) پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدررانا ضیاء الرحمن نے کہا ہے کہ پی ایف ایف فٹ بال کپ کے انعقادکا اعلان خوش آئند ہے اور یہ اعلان کرکیپاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ایڈمنسٹرٹر جسٹس اسد منیر نے فٹ بال کھلاڑیوں اور شائقین کے دل جیت لئے اور اس سے ملک میں فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا، انہوں نے کہا کہ پی ایف ایف کپ 15جنوری سے 5 فروری تک لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں ایک ساتھ شروع ہوگا، انہوں نے کہا کہ کافی عرصہ سے ملک میں کوئی قومی سطح کا ٹورنامنٹ نہیں ہوا اور اس ٹورنامنٹ سے کھلاڑیوں کو روزگار کے مواقعے ملیں گے اور ٹورنامنٹ کے انعقاد سے قومی فٹ بال ٹیم کو بھی نیا ٹیلنٹ ملے گا، رانا ضیاء نے پی ایف ایف کے ایڈمیسٹرٹر سے اپیل کی ہے کہ قومی انڈر 13- اور قومی ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کا انعقاد بھی کیا جائے تاکہ کھلاڑیوں میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہوسکے۔