برٹش جونیئر سکواش چیمپئن شپ پرسوں شروع ہوگی

جمعرات 31 دسمبر 2015 12:48

برٹش جونیئر سکواش چیمپئن شپ پرسوں  شروع ہوگی

اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31دسمبر۔2015ء) برٹش جونیئر سکواش چیمپئن شپ (کل) ہفتہ سے برطانیہ کے شہرشیفیلڈ میں شروع ہوگی، ایونٹ میں دنیا بھر سے تقریباً 500 کھلاڑی مختلف ایج کیٹگریز میں شرکت کریں گے، پاکستان کی 6 رکنی قومی ٹیم شرکت کرے گی،جس میں انڈر 19- میں اسرار احمد ، انڈر17- میں عون عباس،مہران جاوید، منصور زمان، عبدالملک جبکہ انڈر13- میں ابتسام ریاض شامل ہیں، چیمپئن شپ 6 جنوری تک جاری رہے گی۔