پاکستان فٹ بال فیڈریشن کپ 15جنوری سے شروع ہوگا

جمعرات 31 دسمبر 2015 12:49

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کپ 15جنوری سے شروع ہوگا

اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31دسمبر۔2015ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام پی ایف ایف کپ 15جنوری سے لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں ایک ساتھ شروع ہوگا، ٹورنامنٹ میں 30 ڈیپارٹمنٹل ٹیمز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جن میں کے ای، پاکستان آرمی، پاکستان ایئر فورس ، پاکستان واپڈا، پی آئی اے، کے آر ایل، این بی پی۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلوے، پاکستان نیوی، ایس ایس جی سی، ایچ ای سی، جی پی اے، اے ایس ایم، پولیس، پیس، پی ٹی وی، سیف ٹیکس، ایچ بی ایل، ایس این جی پی ایل، کراچی یونائٹڈ، پاک سٹیل، ایس جی پی، پی ڈبلیو ڈی، بھٹی یونائٹیڈ، فالکن کمپنی، ایکوا کمپنی، آئی اے جی ٹی سی، ایس ڈبلیو ایف ٹی، ایچ سی سی وغیرہ شامل ہیں، ٹورنامنٹ5 فروری تک جاری رہے گا۔