سال 2016ء پاکستان میں خوشحالی ، امن اور فلم انڈسٹری کی بحالی کا سال ثابت ہو گا‘ فنکار

جمعرات 31 دسمبر 2015 13:31

سال 2016ء پاکستان میں خوشحالی ، امن اور فلم انڈسٹری کی بحالی کا سال ثابت ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 دسمبر۔2015ء) فلم ،ٹی وی اور تھیٹر کے فنکاروں نے نئے سال کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ سال 2016ء پاکستان میں خوشحالی ، امن اور فلم انڈسٹری کی بحالی کا سال ثابت ہو گا ، نئے سال میں قوم کے ہر فرد کو انفرادی اور اجتماعی طور پر اس عزم کا اظہار کرنا ہوگا کہ ہم نے اپنے ملک میں تبدیلی لانی ہے اور یہاں پائی جانے والی کرپشن ، نا انصافی سمیت دیگر برائیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کرنا ہے ۔

نامور اداکارشان ، جاوید شیخ، ہمایوں سعید ، قوی خان ، مسعود اختر ، ریشم ، ثناء جاوید ، ماریہ واسطی، سعدیہ امام، لیلیٰ، گلوکارہ افشاں زیبی ، سائرہ نسیم ،رابی پیرزادہ ، زارا اکبر ،خوشبو ، حمیرا ارشد ،شبنم مجید ، شاہدہ منی ، افتخار ٹھاکر ، سخاوت ناز ، امان اللہ ، گوشی خان سمیت دیگر نے نئے سال کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب بہتری کی جانب گامزن ہے لیکن اس کی رفتار سست ہے جسے بڑھانے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

فنکاروں نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان فلم انڈسٹری کو زوال سے نکالنے کا سال ثابت ہوا ہمیں نئے سال میں اس عزم کا اعادہ کرنا چاہیے کہ ہم اپنی انڈسٹری کو دوبارہ عروج پر لے کر جائیں گے اور اس کے لئے سب لوگ مل کر جدوجہد کریں گے ۔فنکاروں نے مزید کہا کہ پاک فوج جس طرح دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے انشا اللہ قوی امید ہے کہ 2016ء پاکستان کے لئے امن کا سال ثابت ہوگا اور پاکستان امن کا گہوارہہ بنے گا۔فلم سے وابستہ فنکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نئے سال میں فلم انڈسٹری کی سرپرستی کا اعلان کیا جائے تاکہ ا س سے وابستہ دیگر شعبوں کے ہنر مندوں کے گھروں کے چولہے بھی جل سکیں۔

متعلقہ عنوان :