جب تک نئی اداکار ائیں سیکھنے کے عمل میں حصہ نہیں لیں گی تھیٹر کاماحوال بہتر نہیں ہوسکتا ‘صائمہ خان

جمعرات 31 دسمبر 2015 13:31

جب تک نئی اداکار ائیں سیکھنے کے عمل میں حصہ نہیں لیں گی تھیٹر کاماحوال ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 دسمبر۔2015ء) اداکارہ صائمہ خان نے کہا ہے کہ جب تک نئی اداکار ائیں سیکھنے کے عمل میں حصہ نہیں لیں گی اس وقت تک تھیٹر کاماحوال بہتر نہیں ہوسکتا ،حکومتی سر پرستی نہ ہونے کے باعث شوبز انڈسٹری زوال پذیر ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ صائمہ خان نے کہا کہ تھیٹر اوررقص میرے لئے کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے میں مرحلہ وار سیڑھیوں پر چڑھتے ہوئے فن کی بلندیوں کو چھونا چاہتی ہوں ۔ لیکن نئی اداکارائیں سیکھنے کے عمل میں حصہ نہیں لیتیں جسکی وجہ سے تھیٹر کا ماحول بہتر نہیں ہو رہا ۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ حکومت شوبز انڈسٹری خصوصاً فلم انڈسٹری کی سرپرستی کرے ۔