اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی آٹھویں کلاس کی طالبہ نے عدالت کے روبرو بیان ریکارڈ کرانے سے معذرت کرلی

جمعرات 31 دسمبر 2015 13:33

اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی آٹھویں کلاس کی طالبہ نے عدالت کے روبرو ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 دسمبر۔2015ء) اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی آٹھویں کلاس کی طالبہ نے عدالت کے روبرو بیان ریکارڈ کرانے سے معذرت کرلی جبکہ 8 ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اجتماعی زیادتی کیس کی کینٹ کچہری میں سماعت کے دوران متاثرہ لڑکی کے وکلا نے عدالت کو درخواست دی کہ ان کی موکلہ سخت خوف کا شکار ہے اور بڑا حادثہ ہونے کے باعث ڈری ہوئی ہے جس کی وجہ سے اپنا بیان ریکارڈ نہیں کراسکتی لہذا بیان ریکارڈ کرانے کیلئے تین روز کی مہلت دی جائے۔

متاثرہ لڑکی نے میڈیا سے آف دی ریکارڈ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پولیس کی تفتیش سے مکمل طور پر مطمئن ہے اور اس پر کسی قسم کوئی دباو نہیں ڈالا جارہا ۔علاوہ ازیں پولیس کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس کی وجہ سے ان کا مزید سات روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔ عدالت نے پولیس کی درخواست پر آٹھوں ملزمان کو مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے اگلی سماعت پر ڈی این اے رپورٹ طلب کرلی ہے۔