بالی ووڈ اداکارہ آسین کی شادی23جنوری کو ہوگی

جمعرات 31 دسمبر 2015 13:41

بالی ووڈ اداکارہ آسین کی شادی23جنوری کو ہوگی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ کی موہنی صورت والی اداکارہ آسین کی شادی23 جنوری کو دہلی میں ہوگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ آسین اگلے برس بھارتی الیکٹرانک کمپنی کے بانی راہول شرما کی دلہن بن جائیں گی۔

(جاری ہے)

ان کی شادی کے کارڈ بھی چھپ چکے ہیں جبکہ شادی کی تقریب23 جنوری کو دہلی میں ہو گی۔