ہالی ووڈ کی اسٹار وارز سلسلے کی ساتویں فلم’دی فورس اویکنز‘ کاچین میں پریمیئر

جمعرات 31 دسمبر 2015 13:41

ہالی ووڈ کی اسٹار وارز سلسلے کی ساتویں فلم’دی فورس اویکنز‘ کاچین میں ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 دسمبر۔2015ء )ہالی ووڈ کی مشہورِ زمانہ سائنس فکشن ایکشن ایڈونچر اسٹار وارز سلسلے کی ساتویں فلم دی فورس اویکنزکا چین میں پریمیئر‘ اداکار ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئے۔اس موقع پر اپنے پسندیدہ کرداروں اور نامور اداکاروں کو دیکھنے کیلئے مداح بیحد پر جوش دِکھائی دئیے۔

(جاری ہے)

پریمیئر میں جہاں ایک طرف اسٹار وارز کے نامور کردار اسٹورم ٹروپر، آر ڈی-ڈی ٹو، یوڈااورڈارتھ ویڈرکا روپ دھارے مداح ریڈ کارپٹ پر دیکھنے والوں کو انٹرٹین کرتے رہے تودوسری جانب فلم کے اداکار بھی بیحد خوش دکھائی دئیے جبکہ شائقین کی بڑی تعداد میں تھیٹر پہنچی۔

جے جے ابرامز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسٹار وارز کے روایتی کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو جدید روبوٹس اور اڑن طشتریوں پرسوار ہوکر نئے خلائی مشنزپر روانہ ہوتے ہیں۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں جان بویگا،ڈیزی ریڈلے،ایڈم ڈرائیور،ا?سکر ایساق،اینڈی سرکس،ہیریسن فورڈ اور مارک ہیمل سمیت دیگر شامل ہیں۔فلم 9جنوری کو چینی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔