اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے کل سے شروع ہونیوالے نئے سال 2016ءء کیلئے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازیوں کی تاریخ کا اعلان کردیا

جمعرات 31 دسمبر 2015 13:52

اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے کل سے شروع ہونیوالے نئے سال 2016ءء کیلئے قومی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31دسمبر۔2015ء) اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے کل سے شروع ہونیوالے نئے سال 2016ءء کیلئے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازیوں کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے اس سال 2016ءء میں 100‘ 200‘ 750‘ 1500‘ 7500‘ 15000‘ 25000 ‘ 40000 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی کل 32 قرعہ اندازیاں ہونگی پہلی قرعہ اندازی 4 جنوری 2016ءء بروز سوموار کو کراچی میں ہوگی یہ قرعہ اندازی 15 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈ کی ہے‘ اسی طرح 750 والے قومی انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی 15 جنوری بروز جمعة المبارک راولپنڈی‘ 7500 اور 25000 روپے والے بانڈز کی یکم فروری بروز پیر ملتان اور لاہور‘ 1500 اور 100 روپے والے بانڈز کی قرعہ اندازی 15 فروری بروز سوموار پشاور اور فیصل آباد‘ 40000 روپے والے بانڈز کی قرعہ اندازی یکم مارچ بروز منگل‘ کوئٹہ‘ 200 روپے والے بانڈز کی قرعہ اندازی 15 مارچ بروز منگل مظفر آباد‘ 15000 روپے والے بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اپریل بروز جمع‘ 750 روپے والے بانڈز کی قرعہ اندازی 15 اپریل بروز جمع‘ 7500 اور 25000 روپے والے بانڈز کی قرعہ اندازی 2 مئی بروز سوموار لاہور راولپنڈی‘ 100 اور 1500 روپے والے بانڈز کی قرعہ اندازی بروز سوموار 16 مئی ملتان اور پشاور‘ 40000 روپے والے بانڈز کی قرعہ اندازی یکم جون بروز بدھ لاہور‘ 200 روپے والے بانڈز کی قرعہ اندازی 15 جون بروز بدھ فیصل آباد‘ 15000 روپے والے بانڈز کی قرعہ اندازی 4 جولائی بروز سوموار کوئٹہ‘ 750 روپے والے بانڈز کی قرعہ اندازی 15 جولائی بروز جمعہ‘ 7500 اور 25000 روپے والے بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اگست بروز سوموار کراچی حیدر آباد‘ 1500 اور 100 روپے والے بانڈز کی قرعہ اندازی 15 اگست بروز سوموار راولپنڈی لاہور‘ 40000 روپے والے بانڈز کی قرعہ اندازی یکم ستمبر بروز منگل ملتان‘ 200 روپے والے بانڈز کی قرعہ اندازی 15 ستمبر بروز منگل پشاور‘ 15000 روپے والے بانڈز کی قرعہ اندازی 3 اکتوبر بروز سوموار فیصل آباد‘ 750 روپے والے بانڈز کی قرعہ اندازی بروز سوموار 17 اکتوبر کوئٹہ‘ 7500 اور 25000 روپے والے بانڈز کی قرعہ اندازی یکم نومبر بروز منگل حیدر آباد مظفر آباد‘ 1500 اور 100 روپے والے بانڈز کی قرعہ اندازی 15 نومبر بروز منگل کراچی راولپنڈی‘ 40000 روپے والے بانڈز کی قرعہ اندازی یکم دسمبر بروز منگل پشاور‘ 200 روپے والے بانڈز کی قرعہ اندازی 15 دسمبر بروز منگل ملتان میں منعقد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :