عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں کمی

جمعرات 31 دسمبر 2015 14:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 دسمبر۔2015ء) مائع پٹرولیم گیس کی قیمت مائہ جنوری2016 کے لیے درآمدہ ایل پی جی کی فی ٹن سعودی آرامکوکنٹریکٹ پرائس94 ڈالر کی کمی سے376.50 ڈالر ہوگئی ہے جسکے سبب پاکستان میں درآمدہ ایل پی جی کی فی ٹن قیمت9,910 روپے کم ہوگئی ہے،اس کمی کے نتیجے میں درآمدہ ایل پی جی کی فی 11.8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت117 روپے اور فی 45.4 کلوگرام سلنڈر کی قیمت450 روپے کم ہوگئی ہے۔

آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے سینٹرل چیئرمین اور ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایل پی جی کے چیئرمین عبدالہادی خان نے کہا کہ چونکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے لیکن سعودی آرامکو کنٹریکٹ پرائس کی موجودہ قیمت کے تناسب سے مقامی پروڈیوسرز اس تناسب سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی سے گریز کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ جب عالمی منڈی میں گیس کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو فوری طور پر مقامی مارکیٹ میں تیزی لائی جاتی ہے لیکن اب عالمی منڈی میں قیمتیں انتہائی کم ہیں تاہم مقامی سرمایہ دار عوام کو ریلیف دینے کے لئے تیار نظر نہیں آتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے مقامی پروڈیوسرز کو چاہیے کہ جس تناسب سے درآمدہ ایل پی جی کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے اسی تناسب سے مقامی ا یل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی کا علان کریں اورہ صارفین کو بلحاظ قیمت ریلیف دینے کے لئے مقامی پروڈیوسرز جائز منافع کے ساتھ کم قیمتوں پر مارکیٹنگ کمپنیوں کو ایل پی جی کی فراہمی یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :