”وزیر“ میں میرا کردار تاریک ترین ہے‘ نیل نیتن مکیش

جمعرات 31 دسمبر 2015 14:50

”وزیر“ میں میرا کردار تاریک ترین ہے‘ نیل نیتن مکیش

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 دسمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکار نیل نیتن مکیش نے کہا ہے کہ فلم ”وزیر“ میں انکا کردار تاریک ترین ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر تاریک ترین کردار کے علاوہ کچھ بھی نہیں جو کہ دوسروں کے دکھ اور تکلیف پر انکا مذاق اڑاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے کیرئیر کا سب سے تاریک ترین کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کردار ادا کر کے میں خود حیران رہ گیا کہ میں نے کیسے یہ کردار کر لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس کردار میں میری آواز‘ لک اور چہرہ سب ہی ناقابل بیان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب مجھے اس فلم کی آفر کی گئی تھی تو اس کا نام ”ایک اور ایک دو“ تھا تاہم جب میں نے فلم کی شوٹنگ مکمل ہو گئی تو میں نے ویدوسر کی طرف سے کال وصول کی اور انہوں نے کہا کہ یہ تم نے کیا کیا ہے جس پر میں نے کہا کہ کیوں آپ میری پرفارمنس سے خوش نہیں ہیں تو انہوں نے کہا کہ بہت خوش ہوں لیکن میں نے اب اس فلم کا نام تبدیل کر کے ”وزیر“ رکھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرتے ہوئے بھی میں خاصا نروس تھا۔ تاہم انہوں نے میرے ساتھ بہت تعاون کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :