کترینہ کپور خاندان میں جگہ بنانے میں کامیاب

جمعرات 31 دسمبر 2015 14:50

کترینہ کپور خاندان میں جگہ بنانے میں کامیاب

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 دسمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کپور خاندان میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ کترینہ نے رواں سال کرسمس کا تہوار ہالیہ بوائے فرینڈ رنبیر کپور کی فیملی کیساتھ منایا۔

(جاری ہے)

کترینہ کی ہونیوالی ساس نیتو کپور نے پچھلی مرتبہ اداکارہ کی تصویر کو اپنے خاندان کی تصویر سے کاٹ کر الگ کر دیا تھا۔ نیتو کپور اپنے بیٹے کی پسند کو کچھ خاص پسند نہیں کرتی تاہم اس کرسمس پر نہ صرف کترینہ نے کپور خاندان کی دعوت میں شرکت کی بلکہ انہیں خاندان کی تصویر میں بھی جگہ مل گئی ہے۔