پہلا اورنگزیب سلطان انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ پاک جیم خانہ نے اسٹیل ٹاؤن جیم خانہ کو ایک رن سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا
جمعرات 31 دسمبر 2015 15:06
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 دسمبر۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے کوارڈینٹر فرید انصاری نے کہا کہ پاکستان کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کرنے پر اورنگزیب سلطان کی حوصلہ آفزائی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہیئے یہ ہمارے ملک کا قیمتی آثاثہ ہیں گنیز بک میں سندھ سے چار اعلیٰ شخصیات محترمہ بے نظیر بھٹو ،عالم چنا ،عبدالستار ایدھی کے ساتھ اورنگزیب سلطان کا نام ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے ہماری حکومت کا تعاون فخر پاکستان کے لئے جاری رہے گا اورنگزیب سلطان کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد قابل ستائش ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر پہلا اورنگزیب سلطان انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے اختتام پر منعقدہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا صدر تقریب سابق صدر کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن پروفیسر سراج السلام بخاری ،چیئر پرسن اصغر علی شاہ فاؤنڈیشن اسماء علی شاہ ،نیشنل پیس کمیٹی کے صوبائی صدر ظفر مقصود ،سنیئر نائب صدر زون چار اسماعیل پہنور اور ٹورنامنٹ سیکریٹری عتیق صدیقی نے بھی خطاب کیا مقررین نے اپنے خطاب میں اورنگزیب سلطان کرکٹ ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر مبارکباد پیش کیا چالیس ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کا کامیابی سے انعقاد عتیق صدیقی کا ہی طرہ امتیاز ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اورنگزیب سلطان نے کہا کہ میرے نام سے منسوب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر با بائے کرکٹ عتیق صدیقی کا انہتائی مشکور ہوں انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کے کوارڈینٹر فرید انصاری کا بھی حوصلہ افزائی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.