پاکستان اور سعودی عرب کا علاقائی سلامتی اور فوجی ودفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار

چیف آف آرمی سٹاف سے سعودی فوجی امور کیلئے نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العیش کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 31 دسمبر 2015 15:23

پاکستان اور سعودی عرب کا علاقائی سلامتی اور فوجی ودفاعی شعبوں میں تعاون ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 دسمبر۔2015ء) پاکستان اور سعودی عرب نے علاقائی سلامتی اور فوجی ودفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے، پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی فوجی امور کیلئے نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العیش نے جمعرات کو یہاں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کے امور اور باہمی دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ فوجی تربیت کے تبادلے کیلئے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائیگا۔