کامران اکمل 800فرسٹ کلاس شکا ر مکمل کرنیوالے دوسرے ایشیائی وکٹ کیپر بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 31 دسمبر 2015 15:28

کامران اکمل 800فرسٹ کلاس شکا ر مکمل کرنیوالے دوسرے ایشیائی وکٹ کیپر ..

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار31دسمبر- 2015ء) قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل وکٹوں کے پیچھے 800فرسٹ کلاس شکا ر مکمل کرنے والے ایشیاء کے دوسرے وکٹ کیپر بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 33سالہ وکٹ کیپر نے ملک کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کے سپر ایٹ مرحلے میں نیشنل بینک کی نمائندگی کرتے ہوئے سوئی سدرن کے خلاف میچ میں وکٹوں کے پیچھے اپنے 800شکار مکمل کیے ، انہوں نے اس اعزاز تک پہنچنے کے لیے 211میچز کھیلے ۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں کامران اکمل سے پہلے وکٹوں کے پیچھے 800شکار مکمل کر نے والے واحد ایشیائی وکٹ کیپر پاکستان کے وسیم باری تھے جنہوں نے 1964ء سے 1984ء کے دوران 286میچز میں 828شکار کر رکھے ہیں جس میں 684کیچز اور 144سٹمپ شامل ہیں ۔