ریال میڈرڈ فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو کبھی کلب کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے ، ایجنٹ

جمعرات 31 دسمبر 2015 16:02

ریال میڈرڈ فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو کبھی کلب کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے ..

میڈرڈ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار31دسمبر- 2015ء) پرتگالی فٹبالر اور رئیل میڈرڈ کے فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو کبھی بھی اپنے کلب کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے اور اسی کلب سے ریٹائر ہونگے ۔

(جاری ہے)

30 سالہ سٹار فٹ بالر کے ایجنٹ جارج مینڈ س کا کہنا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈ اگلے 7 سے8 سال میدان میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرسکتے ہیں اور وہ میڈرڈ میں ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرینگے ، رونالڈو کے انگلش پریمیئر لیگ میں جانے کی باتیں محض باتیں ہی ثابت ہونگی ۔ جارج نے وضاحت کی کہ فرانسیسی میڈیا کی رونالڈو کے پیٹرسینٹ جرمین سے رابطے کی خبریں بھی جھوٹی ہیں ۔