لاہورمیں داعش کےخلاف حساس اداروں کی کارروائی

جمعرات 31 دسمبر 2015 16:10

لاہورمیں داعش کےخلاف حساس اداروں کی کارروائی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر2015ء)ایف بی آرکے افسرحامد مہرکوگرفتار کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ زرائع کے مطابق حامد مہرمختلف تنظیموں کولوگوں کے اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کرتا تھا۔دوران تفتیش حامد مہر نے11افراد کو شام بھیجنےکااعتراف کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے ملازم نے متعدد اداروں کا حساس ڈیٹا چوری کیا اور حساس اداروں نے شک گذرنے پر مہرحامد کو ستمبر کے اوائل میں پکڑا تھا ۔

مہر حامد نے نیٹ ورک چلانے کے لیے اپنی اہلیہ فرحانہ کو معاونت پر تیار کیا جو تین دوسری خواتین کے ساتھ شام فرار ہوگئی ۔ شام جانے والی تین خواتین میں بشریٰ ، عائشہ اور فضہ شامل ہیں - ذرائع کا کہنا ہے کہ فرحانہ کے ذریعے داعش کے لیے خواتین کو بھرتی کیا جاتا تھا اور اب تک بارہ لوگوں کو شامل کرکے شام بھیجا جاچکا ہے۔اس کیس پر مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ ‎