جو روٹ نے وریندرسہواگ کا منفرد ٹیسٹ ریکارڈ برابر کر دیا

جمعرات 31 دسمبر 2015 16:19

جو روٹ نے وریندرسہواگ کا منفرد ٹیسٹ ریکارڈ برابر کر دیا

ڈربن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار31دسمبر- 2015ء) انگلش بیٹسمین جوروٹ نے کیلنڈر ایئر میں تمام ٹیسٹ میچز میں ففٹی پلس سکور بنانیکا وریندر سہواگ کا منفرد عالمی ریکارڈ برابر کر دیا ۔

(جاری ہے)

25 سالہ جو روٹ نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا ۔ اس سے قبل وریندرسہواگ نے 2010ء میں تمام ٹیسٹ میچز میں ففٹی پلس سکور بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا ، سہواگ نے 2010ء میں 5 سنچریاں بنائی تھیں جب کہ روٹ نے 3 سنچریاں سکور کیں ۔ جوروٹ نے رواں سال 14 میچز کھیل کر 1385 رنز بنائے جن میں 3 سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔