معطل یوئیفا صدر مائیکل پلاٹینی ایک اور مصیبت میں پھنس گئے

جمعرات 31 دسمبر 2015 16:33

معطل یوئیفا صدر مائیکل پلاٹینی ایک اور مصیبت میں پھنس گئے

دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار31دسمبر- 2015ء) فیفا کی طرف سے معطلی کا شکار یوئیفا کے صدر مائیکل پلاٹینی ایک اور مصیبت میں پھنس گئے ،فیفا کی ضابطہ اخلاق کی کمیٹی نے ان سے پابندی کے باوجود دبئی میں ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت پر وضاحت طلب کرلی ۔

(جاری ہے)

مائیکل پلاٹینی کو فیفا نے کرپشن چارجز میں معطل کررکھا ہے اور ان کی بحالی کی 2اپیلیں بھی مسترد ہوچکی ہیں تاہم اس کے باوجود پلاٹینی نے گزشتہ دنوں دبئی میں ہونیوالی ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کی اور پریس کانفرنس میں فیفا کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تسلی بخش جواب نہ دینے پر انہیں نقد جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے ۔