ملک میں سالانہ ہنڈی اور حوالہ ادائیگیاں پندرہ بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں‘ ظفر پراچہ
جمعرات 31 دسمبر 2015 16:38
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31دسمبر۔2015ء) کرنسی تاجروں نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہنڈی اور حوالہ بزنس پندرہ بلین ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بنک کا ایکسچینج کمپنیوں کے ساتھ ایک حالیہ اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ہنڈی اور حوالہ کا معاملہ اٹھایا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل ایکسچینج کمپنی ایسوسی ایشن آف پاکستان ظفر پراچہ نے بتایا کہ ہمارے اندازے کے مطابق سال بھر میں پندرہ بلین ڈالر سے زائد رقم ہنڈی اور حوالہ کے ذریعے منتقل کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ حقیقی حجم دکھنا ہو سکتا ہے کیونکہ ابھی ہمارے پاس اس بارے میں باوثوق ڈیٹا دستیاب نہیں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت بھی اس صورتحال سے بخوبی آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ حکومت اس معاملے میں ملوث عناصر کے ساتھ نمٹنے میں منتخبہ طریقے سے کام کر رہی ہے۔(جاری ہے)
مثلا اگر سونے کے معاملے میں دیکھا جائے تو ینگ لیٹر آف کریڈٹ اوپن نہیں کرتے اور ڈیلر عرب مارکیٹ سے ڈالر خرید کر ادائیگیوں کا انتظام کرتے ہیں۔
تاہم سرکاری ڈیٹا میں سونے کی درامد اب غیر اہم مقدار میں واضح کی جاتی ہے جبکہ کموڈیٹی ملک میں وافر مقدار میں دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات بالکل واضح ہے کہ درامدی سونے کی ادائیگیاں غیر قانونی طریقے سے کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح کا معاملہ چین سے برامد کی جانیوالی اشیا کے بارے میں ہے جو کہ دستیاب چینی اشیاء کے حقیقی حجم سے کئی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی اسیاء کیلئے ادائیگیاں درآمدی سے پچاس فیصد زائد دکھائی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.