نیشنل ایکشن پلان اور سندھ میں رینجرز اختیارات : حکومت کا پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

جمعرات 31 دسمبر 2015 16:57

نیشنل ایکشن پلان اور سندھ میں رینجرز اختیارات : حکومت کا پارلیمنٹ کو ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31دسمبر۔2015ء) وفاقی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان اور سندھ میں رینجرز اختیارات سے متعلق پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے حکومت کے خلاف باقاعدہ تحریک یا ٹف ٹائم دینے سے قبل حکومت نے ایجنڈا کے برعکس قومی اسمبلی اجلاس طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

آن لائن ذرائع کے مطابق 15 جنوری کو شروع ہونے والا قومی اسمبلی اجلاس یکم جنوری کو اس لئے بلایا گیا ہے تاکہ نیشنل ایکشن پلان سمیت سندھ میں رینجرز اختیارات اور سندھ اسمبلی کی قرار داد مسترد ہونے پر ایوان کو اعتماد میں لیا جا سکے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت خوف زدہ ہے کہ پیپلزپارٹی کوئی حکومت کے خلاف باقاعدہ تحریک یا ٹف ٹائم دینے کا منصوبہ نہ بنا لے اس سے قبل ایوان زریں کو اعتماد میں لے کر ان سے ہمدردی حاصل کی جائے ۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے بارے بھی اہم فیصلہ متوقع ہے کیونکہ آئی ایم ایف کو جنوری کے پہلے ہفتہ میں حتمی جواب دیئے جانے کا امکان ہے ۔ قومی اسمبلی اجلاس میں نواز شریف اور بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان ایوان کو بریف کریں گے تاکہ اٹھنے والے سوالات تھم جائیں ۔

متعلقہ عنوان :