15 ویں قومی ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 28 جنوری سے شروع ہوگی

جمعرات 31 دسمبر 2015 17:11

15 ویں قومی ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 28 جنوری سے شروع ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31دسمبر۔2015ء)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے 15 ویں قومی ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 28 جنوری سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمید ی ہال میں شروع ہوگی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا،پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخواہ، سندھ، بلوچستان،اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، ، لاہور گرائمز سکول، لمز یونیورسٹی شامل ہیں۔