مصر میں فیس بْک بند،غیرمعینہ مدت تک کے لیے پابندی لگا دی

جمعرات 31 دسمبر 2015 18:24

مصر میں فیس بْک بند،غیرمعینہ مدت تک کے لیے پابندی لگا دی

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 دسمبر۔2015ء) مصری حکام نے ملک میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بْک پر پابندی عائد کر دی ۔ حکام کے مطابق یہ پابندی سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تاہم بعض تجزیہ کاروں کی طرف سے کہا گیا ہے کہ عرب اسپرنگ کی پانچویں سالگرہ سے محض پانچ ہفتے قبل لگائی جانے والی یہ پابندی اہم ہے۔ عرب اسپرنگ کے نتیجے میں طویل عرصے سے برسراقتدار حْسنی مبارک کی حکومت کا خاتمہ ہوا تھا۔ اس سلسلے میں احتجاجی مظاہروں کے لیے فیس بْک سمیت سوشل میڈیا نے بنیادی کردار ادا کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :