آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

ٹیسٹ کے 10 بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں یونس خان اور مصباح الحق بھی شامل ، باؤلرز میں یاسر شاہ کا چوتھا نمبر

جمعرات 31 دسمبر 2015 18:25

آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 دسمبر۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ اور بھارتی اسپن بولر روی چندرن ایشون 2015کے کامیاب ترین کھلاڑی قرار پائے ہیں۔ڈربن اور میلبرن ٹیسٹ کے اختتام پر آئی سی سی کی جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ بہترین بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت وہ سال 2015ء کے کامیاب ترین بلے باز بھی ہیں۔

اسٹیون اسمتھ ہی گزشتہ ہفتے جاری ہونے والی رینکنگ میں سال کے بہترین کھلاڑی کے علاوہ سرگارفیلڈ سوبرٹرافی بھی اپنے نام کی تھی۔ بہترین بلے بازوں کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے، جوئے روٹ تیسرے، اے بی ڈیولیئرز چوتھے،ڈیوڈ وانر پانچویں، یونس خان چھٹے، انجیلو میتھیوز ساتویں، ہاشم آملہ آٹھویں، قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نویں اور السٹرکک دسویں نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

آئی سی سی ٹاپ 10بولرز کی فہرست میں بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون ایک درجہ ترقی پاکر پہلے نمبر پر آگئے جبکہ انہیں کارکردگی میں تسلسل کے باعث 2015کا بہترین بولر بھی قرار دیا گیا ہے۔ ٹاپ 10بولروں کی فہرست میں ڈیل اسٹین دوسرے اور اسٹارٹ براڈ تیسرے نمبر پر ہیں۔ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر آئی سی سی کی جانب سے معطلی کا سامنا کرنے والے پاکستانی لیگ اسپنر یاسرشاہ ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر ہیں۔بہترین آل راؤنڈر کی فہرست میں کسی پاکستانی آل رانڈر نے جگہ نہ بنائی جب کہ بھارتی آل رانڈر روی چندرن ایشون پہلے، شکیب الحسن دوسرے، اسٹارٹ براڈ تیسرے ، وین فلینڈر چوتھے اور روندرا جدیجا پانچویں نمبر پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :