عامر اب بھی اپنے ہم عصر کھلاڑیوں سے کہیں بہتر ہے، چیف سلیکٹر ہارون رشید
جمعرات 31 دسمبر 2015 18:42
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 دسمبر۔2015ء) کرکٹر محمد عامر پابندی کے سبب بلاشبہ گزشتہ پانچ سال سے نہیں کھیلے لیکن چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی اپنے ہم عصر کھلاڑیوں سے کہیں بہتر ہے۔اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزایافتہ عامر نے اپنی پابندی کے خاتمے کے چار ماہ کے اندر ہی دوبارہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے قومی ٹیم میں واپسی کی راہ ہموار کر لی ہے اور ویزا مسائل حل ہونے کی صورت میں ان کی دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹیم میں شمولیت کے قوی امکانات ہیں۔
جبکہ ہارون رشید کا کہنا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کیلئے عامر کے انتخاب کے بارے میں سوچنے سے قبل ہم نے بحیثیت سلیکٹر صلاحیت، قابلیت، فارم، فٹنس اور کارکردگی کا مجموعی طور پر جائزہ لیا۔(جاری ہے)
انہوں نے ڈومیسٹک سطح پر شاندار کارکردگی دکھائی اور اب ہم عالمی سطح پر انہیں آزما کر دیکھنا چاہتے ہیں۔2010ء میں عامر پر پابندی کے بعد سے پاکستان نے تمام طرز کی کرکٹ میں 14فاسٹ بالرز کو آزمایا اور اس دوران صرف وہاب ریاض وہ واحد بالر تھے جو تمام طرز کی کرکٹ میں قومی ٹیم کی فائنل الیون میں تسلسل سے جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔
جنید خان نے ابتدا میں شاندار کارکردگی دکھائی لیکن بعد میں وہ یہ سلسلہ برقرار نہ رکھ سکے جبکہ عمر گل مسلسل انجریز کے سبب قومی ٹیم میں واپسی کیلئے کوشاں ہیں۔راحت علی نے بھی چند مواقعوں پر کافی متاثر کیا لیکن کارکردگی میں عدم تسلسل کے سبب وہ قومی ٹیم میں مستقل جگہ بنانے میں ناکام رہے، محمد عرفان اور عمران خان بھی فٹنس مسائل کے سبب مشکلات میں گھری پاکستانی ٹیم کو اہم مواقعوں پر دستیاب نہ ہو سکے۔ہارون رشید نے کہا کہ ہم دیگر کھلاڑیوں کی کارکردگی کو ہرگز کم تر نہیں کہہ رہے لیکن ایک عام کھلاڑی اور غیر معمولی کھلاڑی میں فرق ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عامر کی خوبی صرف بہترین بالنگ نہیں بلکہ وہ ایک بہترین فیلڈر ہونے کے ساتھ ساتھ کارآمد بلے باز بھی ہیں، اگر وہ گزشتہ پانچ سال سے کھیل رہے ہوتے تو ایک اچھے آل رانڈر میں ڈھل چکے ہوتے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے کسی کھلاڑی کا نام نہیں لینا لیکن ہمارے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں بہترین کارکرگی دکھانی ہو گی۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ ہماری ایک روزہ ٹیم بری نہیں، بس فیلڈنگ اور فٹنس ہمیں نقصان پہنچا رہی ہے لہذا ہمیں ایسے کھلاڑی کا انتخاب کرنا ہے جس میں تمام صلاحیتیں ہوں اور بطور سلیکٹر ہم نے عامر میں کچھ دیکھا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کی ایک روزہ ٹیم اس وقت انتہائی برے دور سے گزر رہی ہے اور مسلسل ناکامیوں کے سبب گرین شرٹس اس وقت عالمی رینکنگ میں آٹھویں درجے پر موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تجربات کا وقت ختم ہوا اور ہمیں یہ بات سمجھ آ گئی ہے کہ ہمارے اکثر کھلاڑیوں میں تحمل، اعتماد اور فٹنس کی کمی ہے اور ہم نے اکثر کھلاڑیوں کو واپس ڈومیسٹک کرکٹ میں بھیج کر ان خامیوں پر قابو پانے کی ہدایت کی ہے جبکہ کچھ کھلاڑیوں کا انتخاب کر کے انہیں قومی ٹیم میں زیادہ وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ہارون رشید نے کہا کہ شکستوں کا کڑوا گھونٹ نگلتے ہوئے ہم اپنے کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، حقیقتا ہم دنیا کی دیگر ٹیموں سے ایک روزہ کرکٹ میں پیچھے ہیں لیکن ہمیں ان کھلاڑیوں پر اعتماد کرتے ہوئے انھیں تجربے کے حصول کا موقع فراہم کرنا ہو گا۔دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان ہفتے کو متوقع ہے جبکہ قومی ٹیم تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے 10 جنوری کو نیوزی لینڈ روانہ ہو گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
آئی سی سی رینکنگ ، ٹی 20 بیٹرزمیں بابر کی تنزلی، ون ڈے میں پہلی پوزیشن برقرار
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
-
محمد رضوان کے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ سے محروم ہونے کا امکان
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ میں دلچسپ مقابلے جاری، (کل) مزید 4 میچ کھیلے جائیں گے
-
ارسلان ایش ویزا مسائل کے باعث دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم
-
آئی پی ایل، لکھنو سپر جائنٹس نے چنائی سپرکنگز کو6 وکٹوں سے ہرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.