محمد عامر کیلئے واپسی کے بعد ابتدائی عرصہ مشکل ہوگا، انضمام الحق

جمعرات 31 دسمبر 2015 19:30

محمد عامر کیلئے واپسی کے بعد ابتدائی عرصہ مشکل ہوگا، انضمام الحق

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 دسمبر۔2015ء) سابق قومی کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو معافی کے بعد دوبارہ کھیلنے کا حق حاصل ہے اور پی سی بی کو چاہئے کہ وہ ان کیلئے واپسی میں آسانی فراہم کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اعتراف کیا کہ محمد عامر کیلئے واپسی کے بعد ابتدائی عرصہ کافی مشکل ہوگا جنہیں عوام اور میڈیا کے علاوہ کچھ ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے بھی مخالفت درپیش رہے گی لیکن وقت کے ساتھ حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر اب بھی پاکستانی ٹیم کی خدمت کر سکتا ہے۔ سابق کپتان نے پی ایس ایل میں کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے انتخاب پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے اس حوالے سے ہوم ورک نہیں کیا گیا اور یہ بات سمجھ میں نہیں آتی کہ وقار یونس سمیت بعض دیگر مستحق کھلاڑی کیوں نظر انداز کر دیئے گئے۔