بھارتی کرکٹ میں ہونیوالی کرپشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ملوث ہو نے کا انکشاف

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارون جیٹلی کو دہلی اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن میں ہونے والی بے ضابطگیوں، کرپشن اور جنسی طور پر ہراساں کرنے والے معا ملات کا علم تھا، جان بھوج کر تحقیقات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی، عام آدمی پارٹی

جمعرات 31 دسمبر 2015 19:30

بھارتی کرکٹ میں ہونیوالی کرپشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ملوث ہو نے ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 دسمبر۔2015ء) دہلی کی حکمران جماعت عام آدمی پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر اور موجودہ مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو دہلی اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن میں ہونے والی بے ضابطگیوں، کرپشن اور جنسی طور پر ہراساں کرنے والے معاملے کا علم تھا۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اس معاملے کی تحقیقات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کے بی جے پی پر نئے الزامات کے بعد سیاسی ہنگامہ ہونا طے ہے۔ عام آدمی پارٹی نے دعوی کیا کہ جیٹلی کو ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن میں ہونے والی کرپشن کی معلومات تھی، وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے دھوکہ دہی اور کرپشن کیسز کو بند کرنے کے لئے دہلی کے آس وقت کے پولیس کمشنر کو خطوط بھی لکھے تھے۔

(جاری ہے)

عام آدمی پارٹی کے ترجمان آشو توش نے دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی جانب سے پولیس کمشنر کو لکھا گیا خط بھی دکھایا۔

آشو توش نے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن میں ہونے والی کروڑوں کی کرپشن انکوائری میں ارون جیٹلی نے اثر انداز ہونے کے ساتھ ساتھ تحقیقات میں مداخلت کر کے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کیا، اِن خطوط کے منظر عام پر آنے کے بعد وزیر خزانہ کا اپنے عہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، انہیں فوری مستعفیٰ ہو جانا چاہئے۔ واضح رہے کہ دہلی کی حکومت نے ارون جیٹلی کے دور صدارت میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن میں ہونے والی کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن پرگوپال سبرامینم کی سربراہی میں انکوائری کمیشن قائم کیا ہے، تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی اور وفاقی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے عام آدمی پارٹی کے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :