یونائیٹڈ بزنس گروپ کی فیڈریشن الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد تمام افواہوں کا خاتمہ ہوگیا ہے ،کاٹی

جمعرات 31 دسمبر 2015 19:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 دسمبر۔2015ء) کورنگی ایسوسی ایشن کے صدر زاہد سعید، سینئر نائب صدر سلیم الزمان اور نائب صدر سید واجد حسین اور دیگر نے ایف پی سی سی آئی میں یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلی ایس ایم منیر،چیئر مین افتخار علی ملک سمیت دیگر لیڈران کو ایف پی سی سی آئی الیکشن 2016 میں منتخب ہونے والے صدرعبدالرؤف عالم ، سینئر نائب صدر سید خالد تواب سمیت دیگر منتخب نائب صدور کو فیڈریشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

زاہد سعید نے کہا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ کی فیڈریشن الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد تمام افواہوں کا خاتمہ ہوگیا ہے اور یہ ؂ کامیابی تاجروصنعتکاربرادری کے اتحاد اور ملکی معاشی ترقی کاضامن ثابت ہوسکتا ہے لہذا اب یکجا ہوکر ملک اور معیشت کودرپیش مسائل کو حل کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی ملک کی معاشی ترقی سے وابستہ ہے اور یونائیٹڈ بزنس گروپ ایس ایم منیر کی قیادت میں ملکی معاشی ترقی کے لیے ہرکرداراداکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ٹیم ورک کانتیجہ ہے ،تاجروصنعتکاربرادری کے مسائل باہمی مشاورت سے حل کیے جائیں ، یونائیٹڈ بزنس گروپ کی قیادت نے ثابت کردیا کہ تاجربرادری یکجا اور متحد ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پوری تاجربرادری کی جانب سے کیے گئے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپورکوشش کی جائے اور تمام تاجروصنعتکاربرادری کے مسائل پر بھرپورتوجہ دیتے ہوئے بزنس کمیونٹی کو درپیش ؂ مسائل کو حل کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریگی۔

متعلقہ عنوان :