4سال کے دوران خام تیل کے نرخ 60ڈالر فی بیرل کی سطح سے کم رہنے کا امکان ہے، مہدی اصالی

جمعرات 31 دسمبر 2015 20:22

4سال کے دوران خام تیل کے نرخ 60ڈالر فی بیرل کی سطح سے کم رہنے کا امکان ..

دبئی ۔ 31دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 دسمبر۔2015ء) خام تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کیلئے ایران کے خصوصی مندوب مہدی اصالی نے کہا ہے کہ آئندہ 4سال کے دوران بھی خام تیل کے نرخ 60ڈالر فی بیرل کی سطح سے کم رہنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق مہدی اصالی نے کہا کہ رواں سال 2016ء کے دوران بھی خام تیل کی قیمتیں 35اور 50ڈالر فی بیرل رہنے کا امکان ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ایران کے بجٹ کی منصوبہ بندی میں آئندہ مالی سال جو 20مارچ سے شروع ہوگا ۔خام تیل کے نرخوں کا تخمینہ 35سے 40ڈالر فی بیرل لگایا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ ایرانی حکام خام تیل کے نرخوں میں کمی کو سازش قرار دیتے ہیں اور ان کے بقول اس سازش کا مقصد عالمی پابندیوں کاشکار ایرانی معیشت کو مزید کمزور کرنا ہے ۔