جعلی پلکیں استعمال کرنے پر سعودی عرب میں شادی ہونے سے پہلے ہی ختم کر دی گئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 31 دسمبر 2015 21:31

جعلی پلکیں استعمال کرنے پر سعودی عرب میں شادی ہونے سے پہلے ہی ختم کر ..
ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.31دسمبر 2015 ء) جعلی پلکیں استعمال کرنے پر سعودی عرب میں شادی ہونے سے پہلے ہی ختم کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ایک شادی کی تقریب کے دوران انوکھا واقعہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

ریاض میں ہونے والی شادی کی ایک تقریب کے دوران نکاح سے قبل دلہن کے بھائی نے دلہے کی آنکھوں سے آنسو نکلتے دیکھے۔ استفسار پر دلہے نے بتایا کیا اس کے بھائیوں اس سے جعلی پلکیں لگانے کی شرط لگائی تھی۔ ان جعلی پلکوں کو لگانے کی وجہ سے اس کی آنکھوں سے پانی نکل رہا ہے۔ اس تمام صورتحال میں دلہن کا بھائی شدید غصے میں آ گیا اور پھر اس کے خاندان کی جانب سے نکاح سے قبل ہی شادی ختم کر دی گئی۔