عدنان سمیع کو بھارتی شہریت دینے کا اعلان کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 31 دسمبر 2015 21:57

عدنان سمیع کو بھارتی شہریت دینے کا اعلان کر دیا گیا
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.31دسمبر 2015 ء) عدنان سمیع کو بھارتی شہریت دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے معروف گلوکار عدنان سمیع خان کو بھارتی شہریت دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ عدنان سمیع کو کل یکم جنوری بروز جمعہ باقائدہ طور پر بھارتی شہریت دےد ی جائے گی۔

(جاری ہے)

عدنان سمیع 2001 سے بھارت میں مقیم ہیں اور اس دوران وہ کئی مرتبہ اپنے ویزے کی معیاد بڑھواتے رہے۔ تاہم رواں برس مئی کے ماہ میں ان کے پاکستانی پاسپورٹ کے ایکسپائر ہو جانے کے بعد انہوں نے بھارتی حکومت سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انہیں بھارتی شہریت دینے کی درخواست دائر کی تھی جو کہ اب منظور کر لی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :