10سال بعد کھلنے والا پھول جو 48 گھنٹے میں ہی مرجھا جاتا ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 1 جنوری 2016 00:14

10سال بعد کھلنے والا پھول جو 48 گھنٹے میں ہی مرجھا جاتا ہے

جنوبی آسٹریلیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31دسمبر۔2015ء)عام طور پر مردہ پھول کے نام سے جانا جانے والا پھول جنوبی آسٹریلیا کے ماؤنٹ لوفٹی بوٹانک گارڈن میں کھل گیا ہے۔اس پھول کی بو کو خوشبو تو نہیں کہا جا سکتا کیونکہ اس میں سے سڑے ہوئے گوشت کی بو آتی ہے۔اس پھول کا باقاعدہ نام Amorphophallus Titanium ہے مگر اپنی بو کی وجہ سے مردہ پھول کے نام سے مشہور ہے۔

اس پھول کا قد بھی حیرت انگیز طور پر 2 میٹر ہے۔

(جاری ہے)

اس بوٹانک گارڈن میں کام کرنے والے میٹ کولٹر کا کہنا ہےکہ اس پھول میں سڑی ہوئی مچھلی کی انتہائی تیزبو آتی ہے۔ میٹ کا کہنا ہے کہ وہ آٹھ سال سے اس پھول کو دیکھ رہا ہے۔ کئی دفعہ تو اسے ایسے لگا کہ یہ پھول کبھی کھلے گا ہی نہیں۔ میٹ نے بتایا کہ اس پھول کا اصل وطن انڈونیشیا کا جزیرہ سماٹرا ہے اور اسے زندہ رہنے کے لیے گرم ماحول کی ضرورت ہوتی ہے۔ 10 سال بعد کھلنے کے باوجود یہ پھول صرف 48 گھنٹوں کے لیے کھلتا ہے،جس کی وجہ سے اسے دیکھنے کے لیے آنے والوں کا تانتا بندھ گیا ۔