Live Updates

عمران خان کا اپنے اہل خانہ کے ہمراہ 2015 کی آخری شب خصوصی ڈنر

muhammad ali محمد علی جمعہ 1 جنوری 2016 00:39

عمران خان کا اپنے اہل خانہ کے ہمراہ 2015 کی آخری شب خصوصی ڈنر
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.31دسمبر 2015 ء) عمران خان نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ 2015 کی آخری شب خصوصی ڈنر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ان دنوں لاہور میں موجود ہیں۔ ریحام خان سے شادی کے بعد عمران خان کے اپنے رشتے داروں سے جن میں ان کی بہنیں بھی شامل ہیں شدید اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

2015 کے دوران ان اختلافات کے باعث اپنی بہنوں اور رشتے داروں کے ہمراہ کسی نجی محفل میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔ تاہم ریحام خان سے علیحدگی کے بعد عمران خان کی ان کی بہنوں اور دیگر رشتے داروں سے صلح ہو گئی ہے اور اب سال کی آخری شب پر عمران خان نے اپنی بہنوں اور دیگر رشتے داروں کے ہمراہ لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں خصوصی ڈنر کیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :