راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 9 دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹس کی توثیق کر دی۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 جنوری 2016 11:04

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 9 دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹس کی ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جنوری 2016 ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 9 دہشتگردوں کی پھانسی کی توثیق کردی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد پریڈلین مسجد اور آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر ملتان حملے میں ملوث ہیں۔ پریڈلین حملے میں 38 افراد شہید اور 57 زخمی ہوئے تھے جبکہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر پر حملے کے نتیجے میں 7 افراد شہید اور 72 زخمی ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

دہشتگردعبدالقیوم آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر ملتان حملے میں ملوث ہے جبکہ دہشت گرد محمدغوری پریڈلین مسجد حملے میں ملوث ہے۔دہشت گرد اقسن محبوب کا تعلق القاعدہ سے ہے، اقسن محبوب سکیورٹی اہلکاروں پر حملوں میں ملوث ہے، جبکہ عبدالرؤف، ہاشم، شفقت اور فرحان فرقہ ورانہ قتل وغارت میں ملوث ہے۔ تمام دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے پھانسی کی سزا سُنائی تھی۔