بھارتی حکام نے راحت فتح علی خان کو ایئر پورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا

جمعہ 1 جنوری 2016 11:24

بھارتی حکام نے راحت فتح علی خان کو ایئر پورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا

حیدرآبار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جنوری 2016ء)بالی وڈ کی درجنوں فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو حیدر آبار ائیر پورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا ، گلوکار کو نئے سال کی تقریب میں شرکت کرنا تھی۔ استاد راحت فتح علی خان کو بھارت نے نئے سال کا تحفہ دیا، حیدر آباد ائیر پورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

گلوکار فلک نما پیلس میں نئے سال کی تقریب میں شرکت کے لیے حیدر آباد ائیر پورٹ پہنچے ۔

حکام نے یہ کہہ کرواپس بھیج دیا کہ پاکستانی شہری دہلی ، ممبئی ، کولکتہ اور چنئی کے علاوہ کسی اور شہر سے بھارت میں داخل نہیں ہو سکتے جس کے بعد راحت فتح علی خان بھارت سے دبئی روانہ ہو گئے ۔ انتہاپسند تنظیم شیوسینا کے احتجاج کے باعث پاکستانی فنکاروں نے قوال پارٹی بھی منسوخ کر دی۔