ایک سٹار اداکار کے تحفظ پر 900 ارب ڈالرز کا خرچہ

جمعہ 1 جنوری 2016 11:29

ایک سٹار اداکار کے تحفظ پر 900 ارب ڈالرز کا خرچہ

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) کیا آپ کو اس بات پر یقین آئے گا کہ ایک شخص کو بچانے کے لیے نو سو ارب ڈالرز (لگ بھگ ساڑھے نو سو کھرب کے قریب) خرچ کردئیے جائیں؟جی ہاں اسٹار اداکار میٹ ڈیمین کو مختلف فلموں پر بچانے کی لاگت کا تخمینہ لگایا جائے تو وہ نو سو ارب ڈالرز تک جاپہنچتا ہے۔اگر تو آپ انگلش فلمیں دیکھتے ہو تو ہوسکتا ہے کہ آپ نے نوٹس کیا ہو کہ اپنی بیشتر فلموں میں میٹ ڈیمین کو مشکل حالات سے نکالنے کی کوششیں کی جاتی ہیں۔

زیورخ کے ایک سائنسی محقق کینان انگ نے فیصلہ کیا کہ وہ تخمینہ لگائے گئے کہ آخر اس ہیرو کو اگر حقیقی زندگی میں اس طرح بار بار بچایا جاتا تو کتنی لاگت آتی۔انہوں نے اپنے تخمینے کے ایک ویب سائٹ کیورا پر شائع کیا جو کچھ اس طرح ہے۔

(جاری ہے)

فلم سیئریانا اور گرین زون میں میٹ ڈیمین کا بچاؤ 50 ، پچاس ہزار ڈالرز میں ممکن ہوا۔سیونگ پرائیویٹ ریان میں ایک لاکھ ڈالرز، کوریج انڈر فائر میں تین لاکھ ڈالرز، ایلیسیوم میں سو ملین ڈالرز جبکہ دی مارشین میں مریخ سے نکالنے پر 200 ارب ڈالرز کا خرچہ ہوا۔

اسی طرح ٹائٹن اے ای میں بھی دو سو ارب ڈالرز جبکہ انٹرسٹیلر کے بلیک ہول سے واپس لانے میں پانچ سو ارب ڈالرز میٹ ڈیمین کے لیے خرچ کردیئے گئے۔ان سب کا مجموعی تخمینہ نو سو ارب ڈالرز بنتا ہے اور ان سپرہٹ فلموں کو دیکھ کر یہ خرچہ ٹھیک بھی لگتا ہے۔