تیز بائولنگ کرانے کا مقصد کسی کو زخمی کرنا نہیں تھا ، شعیب اختر

جمعہ 1 جنوری 2016 12:06

تیز بائولنگ کرانے کا مقصد کسی کو زخمی کرنا نہیں تھا ، شعیب اختر

اسلام آباد (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخباریکم جنوری- 2016ء) دنیائے کرکٹ کے سابق شہرہ آفاق تیز ترین بائولر شعیب اختر نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے اپنے کیریر میں کبھی کسی کو نقصان پہنچانے کی غرض سے جارحانہ بائولنگ نہیں کرائی ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ سچ پوچھا جائے تو میں نے کبھی بھی اس لمحے کو پسند نہیں کیا جب میری گیند سے کوئی بیٹسمین زخمی ہوا ہو ۔

واضح رہے کہ شعیب اختر کے کیریئر کے دوران دنیائے کرکٹ کے کئی اعلیٰ پایہ کے بلے باز سٹیووا ، جیک کیلس ، رکی پونٹنگ ، راہول ڈریوڈ ، مارک وا ، برائن لارا ، سارو گنگولی اور سچن ٹنڈولکر بھی ان کا سامنا کرنے سے خوفزدہ نظر آتے تھے ۔ دنیا کے تیز ترین فاسٹ باولر کی جارحانہ بائولنگ سے جنوبی افریقہ کے سابق اوپننگ بیٹسمین گیری کرسٹن ، سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی اور سابق ویسٹ انڈین کپتان برائن لارا جیسے بلے باز زخمی ہوکر ہسپتالوں کا دورہ کرچکے ہیں ۔

(جاری ہے)