الحمراء ہال l کی تزئین و آرائش ایک سال گزرنے کے باوجود مکمل نہ کی جا سکی ،بند ش کے باعث 1کروڑ سے زائد کے نقصان

جمعہ 1 جنوری 2016 12:39

الحمراء ہال l کی تزئین و آرائش ایک سال گزرنے کے باوجود مکمل نہ کی جا ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء ) الحمراء ہال l کی تزئین و آرائش ایک سال گزرنے کے باوجود مکمل نہ کی جا سکی ،ہال کی بند ش کے باعث 1کروڑ سے زائد کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق الحمراء ہال lاورہال نمبر llکو مرمت اور تزئین وآرائش وآرائش کی وجہ سے جنوری 2015ء کو بند کیا گیاتھا ۔الحمراء ہال llکو تزئین وآرائش کے دو ماہ بعد دوبارہ اسٹیج ڈراموں کیلئے کھول دیا گیا تاہم ہال نمبر lکی تمام تزئین وآرائش مکمل ہونے کے بعد الحمراء کی انتظامیہ کو اس کی خستہ حالی کے بار ے میں رپورٹ سے آگاہ کیا گیا جس کے باعث اس کو ڈراموں اور دیگر پروگراموں کیلئے بند کردیا گیا تھا ۔

اس حوالے سے بلڈنگ ماہرین نے الحمراء ہال lکی چھت کو خستہ حال قرار دیا تھا اوراالحمراء کی نتظامیہ نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کی خاطر اس کو ڈراموں کیلئے بند کردیا تھا ۔

(جاری ہے)

تین ماہ قبل الحمراء ہال lکی چھت کی تعمیر کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا گیا ہے اور توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ مارچ میں ہال نمبر lکی چھت کی مرمت اور دوبارہ تزئین وآرائش کے بعد دوبارہ اس کو بھی ڈراموں اور دیگر پروگراموں کیلئے کھول دیا جائے گا ۔ایک سال تک الحمراء ہال lمیں اسٹیج ڈرامے اور دیگر تقریبات نہ ہونے کے باعث انتظامیہ کو تقریباً ایک کروڑ 15لاکھ 20ہزار روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ۔

متعلقہ عنوان :