62سالہ خاتون کا ایک ہی عزم۔ کنواری ہی مرنا ہے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 1 جنوری 2016 12:43

62سالہ خاتون کا ایک ہی عزم۔ کنواری ہی مرنا ہے

مالیلین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جنوری 2016ء)مپومالنگا، جنوبی افریقہ کے نزدیک تھامبوکھولو میں رہنے والی 62سالہ خاتون کا عزم ہے کہ اس کا خاندان جو کچھ کہتا رہے، اسے کنواری ہی مرنا ہے۔ 30سالہ پہلے ایک شخص نے سیپہوے نکلانگا سے اظہار محبت کیا تھا۔ نکلانگا کو اتنا غصہ آیا کہ اس نے اُس شخص کی پٹائی کر دی اور اُس شخص کو ہسپتال میں داخل ہونا پڑا۔

نکلانگا کی 52سالہ بہن جوائس کا کہنا ہے کہ شادی نہ ہونے کی وجہ سے اس کی بہن کی زندگی کافی مشکلات کا شکار ہے۔اس نے جب سے ایک شخص کی پٹائی کی ہے گاؤں کے دوسرے لوگ بھی ڈر گئے اورپٹائی ہونے کے خوف سے کبھی نکلانگا سے بات کرنے کی کوشش نہیں کرتے ۔ جوائس کے مطابق ایک ڈاکٹر نے 3سال پہلے انہیں بتایا تھا کہ شادی نہ ہونے کی وجہ سے نکانگا کی بینائی متاثر ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

جوائس کی خواہش ہے کہ اس کی بہن کی شادی ہو اور وہ بھی دوسری عورتوں کی طرح رہے۔ نکلانگا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کچھ بھی کہتا ہے مجھے اس کی پرواہ نہیں اور اگر مرد مجھ سے دور ، کافی دور رہیں تو مجھے مردوں سے بھی کوئی شکایت نہیں ہے۔ ایک اخبار نے اس شخص کو بھی ڈھونڈ لیا جسے 30سال پہلے نکانگا نے پیٹا تھا۔ اس نے نام نہ بتانے کی شرط پر اخبار سے بات کی اور بتایا کہ مجھے نکانگا سے محبت تھی، جب میں نے اس سے کہا تو اس نے میری پٹائی کر دی اور گاؤں کے لوگوں کے لیے میں کئی سالوں تک مذاق بنا رہا۔ اس شخص کی شادی ہوچکی ہے اوراب اس کےکئی بچے بھی ہے۔