دبئی میں ہوٹل میں آتشزدگی ۔۔۔ آگ لگنے کی وجوہات اور نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں
سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 جنوری 2016 12:55
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جنوری 2016 ء) : بُرج خلیفہ کے قریب واقعہ ایک ہوٹل دی ایڈریس ڈاﺅن ٹاﺅن ہوٹل میں گذشتہ روز آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دبئی کے مہنگے ترین ہوٹلز میں شمار ہونے والے اس ہوٹل تیس سے زائد منازل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ قریبا نو بجکر تیس منٹ کے قریب پیش آیا جس کے بعد ہوٹل میں لگنے والی آگ سے اٹھنے والے شعلے دبئی میں دور دور تک دیکھے گئے جبکہ اس ہولناک منظر میں آگ لگنے کے ساتھ ساتھ چھوٹے چھوٹے آتشزدگی کے دھماکے بھی ہوئے جن کی گونج زیادہ ہونے کے باعث دور تک سُنائی دی۔
آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی فائر بریگیڈ حکام ایک گھنٹے کی طویل جدو جہد کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچنے کیونکہ ہوٹل تک پہنچنے کے لیے راستے کی نوعیت ہی ایسی بنائی گئی ہے کہ کسی نا گہانی صورت سے نمٹنے کے لیے کوئی حکمت عملی تیار نہیں کی گئی۔(جاری ہے)
عمارت میںآ گ کے تیزی سے پھیلنے کا سبب اس کی تعمیر میں استعمال کیا گیا ایلومینیم اور انسولیشن بتایا جاتا ہے۔
عمارت میں استعمال کیے گئے ایلومینیم کو جب زیادہ حرارت پہنچائی جائے یا آگ کے شعلے کے پاس رکھا جائے تو یہ فوری طور پر آگ کو پکڑ لیتے ہیں جو اس ہوٹل میں آگ کے تیزی سے پھیلنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ آتشزدگی کے نتیجے میں ہوٹل میں مقیم بیرون ملک سے آئے سیاحوں کے قیمتی سامان اور ان کت ضروری اور قانونی دستاویزات سمیت پاسپورٹ وغیرہ بھی جل کر راکھ ہو گئے ۔ نجی اخبار کے مطابق آتشزدگی کے واقعہ میں 35 افراد زخمی ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق آتشزدگی کے بعد ہر جانب چیخ و پکار تھی جبکہ ایمبولینسز بھی موجود تھیں جن میں واقعہ میں بے ہوش ہونے والے افراد کو طبی امداد دی جا رہی تھی۔ جبکہ حکام کے مطابق نئے سال کے آغاز سے ایک دن قبل ہوٹل انتظامیہ نے سیاحوں اور ہوٹل میں مقیم افراد کی سکیورٹی کے لیے ہزاروں کی تعداد میں سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کو بھی تعین کیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.