راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف گوادر پہنچ گئے۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 جنوری 2016 13:07

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف گوادر پہنچ گئے۔ آئی ایس پی آر

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جنوری 2016 ء) : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل رحیل شریف گوادر پہنچ گئے ، آرمی چیف نے گوادر میں بلوچ عمائدین سے ملاقات کی ، آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے تلار اور تربت کا دورہ بھی کیا ، آرمی چیف نے دہشت گردوں کے خلاف عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پورا یقین ہے کہ 2016 دہشت گردی کے خاتمے اور یکجہتی کا سال ہو گا، انہوں نے کہا کہ انشا اللہ قوم کی حمایت سے دہشت گردی ، جرائم اور کرپشن کا گٹھ جوڑ توڑیں گے، جس کے بعد قوم کے تعاون سے انصاف اور امن کی راہ ہموار ہو گی۔