امریکہ میں پلاسٹک مائیکرو بیڈز کی حامل اشیا پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 جنوری 2016 13:24

امریکہ میں پلاسٹک مائیکرو بیڈز کی حامل اشیا پر پابندی لگانے کا فیصلہ ..

امریکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جنوری 2016 ء) : امریکہ میں پلاسٹک کے مائیکرو بیڈز (چھوٹے موتی نُما دانے) کی حامل اشیا پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ان چھوٹے دانوں کی وجہ سے پانی کی نکاسی کا نظام بُری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ ہماری رو ز مرہ استعمال کی اشیاءمیں بھی یہ مائیکرو بیڈز موجود ہوتے ہیں۔ فیس واش کی ایک بوتل میں تین لاکھ سے زائد مائیکرو بیڈز موجود ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ مائیکرو بیڈز ساخت میں اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ صفائی کے نظام میں بھی فلٹر نہیں ہو پاتے اور پھسل جاتے ہیں۔ ان مائیکرو بیڈز کی مدد سے پانی آلودہ ہو جاتا ہے جو کہ آبی حیات کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔ ہماری استعمال شدہ اشیا میںسے پانی میں سالانہ تیس ٹن مائیکرو بیڈز شامل ہوتی ہیں۔ اس اشیا پر پابندی عائد کرنے کے لیے امریکی صدر باراک اوبامہ نے ایک وفاقی قانون پر بھی دستخط کر دئے ہیں جس کا اطلاق 2017ء سے کیا جائے گا اور مائیکرو بیڈز کی حامل اشیا کی صنعتکاری پر بھی مکمل پابندی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :