قومی ویٹ لیفٹنگ ٹیم کے چناؤ کے لئے ٹرائلزپرسوں شروع ہونگے
جمعہ 1 جنوری 2016 14:13
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء)سیف گیمز کے لئے قومی ویٹ لیفٹنگ ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز اتوار سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہونگے،پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر راشد ملک نے بتایا کہ ٹرائلز کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ٹرائلز میں8 مختلف ویٹ کیٹگریز کے کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا، جن میں56کلوگرام،62 کلوگرام ، 69کلوگرام،77 کلوگرام، 85کلوگرام، 94 کلوگرام، 105 کلوگرام اور پلس105 کلوگرام شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ جاری ہے جس میں18 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں56کلوگرام میں عبداللہ غفور، طلحہ طالب اور فہد حسین،62 کلوگرام میں اشتیاق غفور اور محمد شہزاد، 69کلوگرام میں ابوسفیان فرحان انور اورعمران اسماعیل،77 کلوگرام میں محمد ثاقب، راناقیصراور عمررسول لون، 85کلوگرام میں محمد طاہر اور عبدالرحمن، 94 کلوگرام میں عثمان راٹھور اورانیس جاوید، 105 کلوگرام میں اظہر عامر، پلس105 کلوگرام مستقیم بٹ اورنوح دستگیر شامل ہیں جبکہ ان کھلاڑیوں کوکوچز الیاس بٹ اور علی اسلم تربیت د ے رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ منتخب آئندہ ماہ فروری میں بھارت میں کھیلی جانے والی سیف گیمز میں شرکت کرے گی-
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.